غزہ:فلسطینی وزارت صحت نے رپورٹ کیا ہے کہ مغربی کنارے میں کرونا کے مزید 259 کیسز سامنے آئے ہیں۔ان کورونا مریضوں کے ٹیسٹ 28 اگست سے 4 ستمبر کے دوران لئے گئے تھے جو مثبت آئے۔
دوسری جانب اسی ایک ہفتے کے دورانیہ میں 2667 کرونا مریض غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت یاب ہوئے ہیں۔ یہ بات وزارت صحت پچھلے ہفتے پر مبنی اپنی تازہ رپورٹ میں بتائی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس گذشتہ سات دنوں کے دوران دو مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔
جبکہ نئے 259 کورونا مریضوں سے 172 نئے کورونا مریضوں کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے اور 87 مریض مغربی کنارے سے تعلق رکھتے ہیں۔تمام نئے کورونا مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کر کے ان کا علاج اور دیکھ بھال شروع کر دی گئی تاہم ان میں سے 4 کی حالت نازک بتائی گئی۔ اس لئے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔