چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی، 259 افراد زخمی

322

بیجنگ :چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں تین روز قبل آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 72 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ سیچوان میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 259 افراد زخمی ہوئے جبکہ 26 افراد گذشتہ رات تک لاپتہ تھے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں مرمت کرکے ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔ حالیہ زلزلے کو صوبے سیچوان میں 2017 کے بعد سے آنے والا سب سے شدید زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے جس نے متعدد عمارتیں تباہ کر دیں اور بجلی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔