نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں بدھ کو پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا،
ایونٹ میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر12:15 بجے شروع ہوگا،
پاکستان کے منتخب ا سکواڈ میں ماریہ خان(کپتان)، ملیکہ نور(نائب کپتان)،علینہ اصفہانی،انمول ہیرا، عاتکہ ناصر، غزالہ عامر، حاجرہ خان، خدیجہ کاظمی،ملیحہ ناصر، ماروی بیگ، مشال بھٹی، نادیہ خان، نشا اشرف، نزالیہ صدیقی، رامین فرید، روشنان علی، سحرزمان،سارا خان،شانی شاہدہ، شانزے نذیر، سوہا ہرانی، سیدہ ماہ پارہ،ذوالفیا نذیر شامل ہیں۔
گروپ ”اے“ میں پاکستان کے ساتھ بھارت،بنگلہ دیش اور مالدیپ کی ٹیمیں موجود ہیں، گروپ ”بی“ میں میزبان نیپال، سری لنکا اور بھوٹان کو رکھا گیا ہے،
پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز ہی روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ سے کررہی ہے۔کپتان ماریہ خان نے کہا ہے کہ روایتی حریفوں کے میچ میں جوش و خروش ہوتا ہے،اچھی تیاری ہے، بہتر کھیل پیش کریں گے۔
کوچ عدیل رزقی نے کہا کہ 8سال بعد انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں،کم وقت میں اچھی تیاری کی کوشش کی ہے،بھارت کیخلاف اچھی کارکردگی کیلئے پر امید ہیں۔