اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے ریلوے وہوا بازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی چار سالہ حکومت ووٹ کی تذلیل کر کے قائم ہوئی ہے۔
ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ چیئرمین سینیٹ سے بلوچستان حکومت تشکیل تک ووٹ کی تذلیل کی گئی، پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت ووٹ کی خرید کے دھندے سے قائم ہوئی۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہمارا ہے،ووٹ چورعمران مافیامعافی مانگے پھر جمہور کی بات کرے ۔
عمران کی چار سالہ حکومت ووٹ کی تذلیل کر کے قائم ھوٸ
چئیرمین سینٹ سے بلوچستان حکومت تشکیل تک ووٹ کی تذلیل کی گىئ
پی ٹی آٸ کی پنجاب حکومت ووٹ کی خرید کے دھندے سے قائم ھوٸ
ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ھمارا ھے
ووٹ چورعمران مافیامعافی مانگے پھر جمہور کی بات کرے
admin— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 6, 2022
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بدی کے دیوتا عمران کے درجات دن بدن بلند ہو رہے ہیں ، انکی زبان کا شر ، نیت کا فتور،بد اعمالیوں کا ملبہ اور سازشوں کا دائرہ بڑھتا جا رہاہے۔ وہ مکمل گمراہی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہیں ، مکافات عمل کا پہیہ تیز گام ہے ۔