حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کے غیض وغضب میں بدل سکتا ہے،شیخ رشید

257

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کے غیض وغضب میں بدل سکتا ہے، ملک شدید سیاسی اور اعصابی تنائو کا شکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ۔پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کے لیے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے۔

ڈالر232روپے کا،سیلاب،غذائی قحط اوروبائی امراض سر پر ہیں۔چوروں نے صرف اپنے کیس ختم کرانے تھے،یہ سکیورٹی میں فوٹو کھنچواسکتے ہیں،عوام میں نہیں جا سکتے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ 15کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے ،حکمرانوں کاغلط فیصلہ عوام کے غیض وغضب میں بدل سکتا ہے۔لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کوقید کرنا یا نااہل کرنا مہنگا پڑسکتا ہے۔اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازارکی الیکشن میں تاخیران کو لے ڈوبے گی