عمران خان ہر روز قوم کو تقسیم کرنے کی باتیں کرتا رہتا ہے،  احسن اقبال

229
judiciary weak

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ملک کے خلاف سازش کررہا ہے ، ہر روز قوم کو تقسیم کرنے کی باتیں کرتا رہتا ہے ، جو حملہ عمران خان نے مسلح افواج پر کیا وہ ملک کے کسی دشمن نے  نہیں کیا۔

احسن اقبال نے کہاکہ  عمران خان نے مسلح افواج کے میرٹ نظام کو متنازع بنانے کی کوشش کی ،   میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان اپنے فارنرڈونر کے ایجنڈے پر کام کررہا ہے ، عمرا ن خان ملکی معاشی نظام کو تباہ کرنے میں گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  عمران خان کبھی عدلیہ ، الیکشن کمیشن تو کبھی مسلح افواج کو دھمکی دیتا ہے ، میں نہیں سمجھتاکہ اس مشکل گھڑی میں کوئی باشعور شخص اس طرز عمل کا مظاہرہ کیسے کرسکتا ہے ۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا ہر شہری اور ہر ادارہ بے سہارا پاکستانیوںکی مدد کیلئے سرگرم ہے ، غیر متنازع باتیں وہی شخص کرسکتا ہے ، جس کا دل  پیمنہ کا ہوتا ہے ،  ن لیگ نے درجنوں میگا منصوبے شروع کئے اور انہیں تین سالوں میںمکمل کئے ، وقت آگیا ہے ، کہ عمران خان کا حساب لیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ  سالوں کو جھوٹ کا عمران خان نے فائدہ اٹھایا ، دونوں ہاتھوں سے کرپشن اور ملک کے قوانین کو توڑا ، وقت آگیا ،کہ جوترازوں وطلال چوہدری دانیال عزیز نہال ہاشمی اور یوسف رضا گیلانی پر لگے وہی عمران خان پر لاگو ہونا چاہیے ، عمران خان نے چارسال جھوٹے مقدمے بنائے اور پگڑیاں اچھالیں۔