شاداب خان نے بھارت کیخلاف فتح سیلاب زدگان کے نام کردی

238

دبئی:قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ شاداب خان نے بھارت کیخلاف فتح سیلاب زدگان کے نام کردی۔

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںقومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈ شاداب خان نیکہا کہ اس جیت کو سیلاب زدگان کے نام کرتے ہیں، انہی کی وجہ سے ٹیم نے پورے میچ میں سر نہیں جھکایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، اس میچ کے اسٹار محمد نواز اور محمد رضوان ہیں لیکن خوشدل شاہ اور آصف علی نے بھی اپنا پورا حصہ ملایا اور پوری ٹیم نے محنت کی۔