اسلام آباد اور پشاور سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

245

اسلام آباد ،پشاوراور مردان سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکزکے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور ، مردان، ایبٹ آباد،صوابی ،شبقدر سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی ۔امریکی ماہرین کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں محسوس کئے گئے زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

 اس کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔