ایشیا کپ میں آج پاکستان اور انڈیا ایک بار مد مقابل ہو نگے کیا آج پاکستان اپنا بدلہ لے پا ئے گا ؟ ۔ جمعے کو پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دی تو ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان دوسرے مقابلے کا فیصلہ ہو گیا تھا۔
واضع رہے کہ جمعے کو پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو ا تھا،ایشیا کپ کے پہلے سپر فور میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان ٹکراؤ سے بڑی سنسنی اور کیا ہو سکتی ہے، اسی لیے کرکٹ شائقین کی نظریں دوبئی میں ہونے والےآج کے میچ پر لگی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا میچ آج ہوگا
اتوار کو انڈیا نے پاکستان کو شکست دی۔ اس شکست کے بعد پاکستان کو کسی بھی قیمت پر ہانگ کانگ کے خلاف اپنا میچ جیتنا تھا۔ ہانگ کانگ کے خلاف سست آغاز کے باوجود پاکستان کی ٹیم محمد رضوان اور فخر زمان کی نصف سنچریوں کی بدولت 193 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
ہانگ کانگ کے خلاف 155 رنز کی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کے حوصلے انڈیا کے سامنے بلند ہیں اور ٹیم کا ارادہ پچھلی شکست کا حساب چکانے کا ہو گا۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے کسی بھی میچ کو لے کر شائقین کرکٹ میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔