اداروں کے خلاف تقریر  کیس میں سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

317
inappropriate

اسلام آباد: اداروں کے خلاف تقریر کے کیس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور  شیری مزاری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل ہے جو 8 ستمبر کو اداروں کے خلاف تقریر کیس کی سماعت کرے گا۔اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست گزار قوسین فیصل کو نوٹس جاری کردیا۔