لاہور؛ دوستوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ، دوست قتل

362

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے کینٹ میں دوستوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک دوست جاں بحق ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران چلنے والی ایک گولی راہ گیر کو بھی لگی، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، تاہم کچھ دیر بعد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق عمر شہزاد اور عمر سلطان کا اپنے دوست آشان کے ساتھ تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا۔ لڑائی کے دوران فائرنگ شروع ہوئی جس سے آشان کی موقع ہی پر موت واقع ہوگئی۔ گولی لگنے سے علی رضا نامی راہ گیر زخمی ہوا، جسے سروسز اسپتال بھجوا دیا گیا۔ واقعے پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے  نوٹس لیتے ہوئے ایس پی  کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

بعد ازاں کینٹ ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کے مطابق ملزم عمر شہزاد کو کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ زخمی علی رضا کو طبی امداد کیے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مقتولنوجوان کے چچا کی مدعیت میں نامزد عمر شہزاد،عمر سلطان اور 5 دیگر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش اور چھاپا مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔