چین سرمایہ کاری تعاون میں فروغ کیلیے بین الاقوامی میلہ منعقد کریگا

291
international fair

بیجنگ: 22واں چا ئنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں 8 سے 11 ستمبر تک منعقد ہوگا۔

معاون وزیرتجارت گوآ تھنگ تھنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 1 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط 22 ویں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت میں 60 سے زائد سرگرمیاں ہوں گی جن کا مقصد بین الاقوامی تبادلے میں اضافہ اور سرمایہ کاری میں فروغ ہے۔

صوبہ فوجیان کے نائب گورنر لی جیان چھینگ نے بتایا کہ بین الاقوامی تنظیموں اور بیرونی حکومتوں کے 120 سے زائد عہدیداروں، سفارت کاروں اور کثیر القومی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ 22ویں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے 80 ہزار سے زائد تاجروں کی آن لائن اور آف لائن شرکت متوقع ہے۔

لی کا کہنا تھا کہ صنعتی اقتصادی ترقی کے استحکام،ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کے موضوع پر 22 واں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت ، ڈیجیٹل معیشت ، سبز سرمایہ کاری ، عالمی ترقی کے اقدامات ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، برکس تعاون اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری پر توجہ مرکوز کرے گا۔چین اور دنیا کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت کا انعقاد ہرسال ستمبر میں شیامن میں کیا جاتا ہے۔