اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن کے توہین عدالت کیس کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبولیت ہی انصاف کا پیمانہ ہے تو وزیراعظم نوازشریف خطے کے مقبول ترین تین بار کے منتخب وزیراعظم کو بلیک لاءڈکشنری کا سہارا لے کر کے ساتھ جیل بھجوادیاگیا، سابقہ فیصلے انصاف کے ترازو کا منہ چڑا رہے ہیں۔
بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر مقبولیت ہی انصاف کا پیمانہ ہے تو وزیراعظم نوازشریف کے معاملے میں یہ پیمانہ کہاں تھا، خطے کے مقبول ترین تین بار کے منتخب وزیراعظم کو بلیک لاءڈکشنری کا سہارا لے کر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کرکے پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیاگیا، بیٹی کے ساتھ جیل بھجوادیاگیا۔، عمران خان کو 7 دن کی مہلت ملی تو دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کو بھی ملنی چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابقہ فیصلے انصاف کے ترازو کا منہ چڑھا رہے ہیں، اگر آج کا فیصلہ درست ہے تو ان فیصلوں کو بھی درست کیا جائے اور اگر وہ درست تھے تو اِس فیصلے میں بھی انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔