سکھر اور کوٹری بیراج پر اگلے 8 روز اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

502

لاہور: آبی ماہرین کے مطابق سکھر اور کوٹری بیراج پر اگلے آٹھ روز اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔کابل اورسندھ کا 6 لاکھ کیوسک کا مشترکہ ریلا تونسہ بیراج سے ہوتا ہوا گدو بیراج کی طرف رواں دواں ہے۔

آبی ماہرین کے مطابق اس وقت پانی کا بہاﺅ 5 لاکھ 19 ہزار کیوسک ہوگیا ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ ریلا تونسہ بیراج سے 6 لاکھ کیوسک پلس ہوکر گدو کی طرف رواں دواں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ

سکھر اور کوٹری بیراج اگلے 8 روز اونچے درجے کے سیلاب کی زد میں رہیں گے۔ماہرین کے مطابق کابل اور سندھ کا 6 لاکھ کیوسک کا مشترکہ ریلا گدو بیراج پر پہنچنا شروع ہوگیا ہے اور آئندہ 8 روز تک سکھر اور کوٹری بیراج پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔