راولپنڈی: اسپتال میں نومولود لڑکا لڑکی تبدیل، دونوں خاندانوں کا بیٹی لینے سے انکار

438

راولپنڈی: راولپنڈی کے اسپتال میں نومولود بچوں کی تبدیلی کے بعد دونوں خاندانوں نے لڑکی لینے سے انکار کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں بیٹی جبکہ دوسری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ نومولود بچوں کی تبدیلی کے بعد دونوں خاندانوں نے بیٹی لینے سے انکار کردیا۔

دونوں خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ بیٹا ان کا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے معاملہ حل کرنے کے لئے دونوں مولود بچوں اور ان کے والدین کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں بچے اسپتال کی نرسری میں ماں کے بغیر موجود ہیں۔ اسپتال انتظامیہ بھی اپنے طورپر واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق کسی شخص کوحراست میں نہیں لیا ہے کیونکہ دونوں بچے اسپتال میں موجود ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ لگتا ہے۔