اپوزیشن جلسہ جلسہ کھیلے، ہم سیلاب سے نمٹیں گے، بلاول بھٹو

343
the opposition

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، جہاں تک ممکن ہوا متاثرین کی مدد کریں گے۔ اپوزیشن نے اگرجلسہ جلسہ کھیلنا ہے تو ان کی مرضی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، جہاں تک ممکن ہوا متاثرین کی مدد کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف پر بھی تنقید کے نشترچلاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اگر جلسہ جلسہ کھیلنا چاہتی ہے تویہ ان کی مرضی ہے، ہماری اولین ترجیح سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہے۔ دنیا کی کوئی بھی حکومت اس پیمانے پر قدرتی آفت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔