حکومت کی نااہلی کی گواہی تونوازشریف بھی دے رہے ہیں، اسد عمر

235
testifying

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمرنے کہاہے کہ حکومت کی نااہلی کی گواہی تو نواز شریف بھی دے رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ ساڑھے چار ماہ ہو گئے ابھی تک ان سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا۔ وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

ان کہنا تھاکہ وفاقی حکومت نااہل ہے، ساڑھے چار ماہ ہو گئے ابھی تک ان سے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا۔وزیر خزانہ خیبر پختونخوا سے متعلق سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ تیمور جھگڑا نے خط میں 24 گھنٹے میں اپنی مدد کا اظہار کیا، خط میں کہا گیا کہ ہم وفاق کی مدد کے لیے تیار ہیں، 2 ماہ میں انھوں نے صوبائی حکومت سے ملاقات تک نہیں کی۔