کوئٹہ: بلوچستان میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور مستونگ میں 3 بچوں سمیت 7 افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق سیلابی پانی میں ڈوبنے والے ساتوں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔ کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے بعد مختلف ندیوں میں آنے والے سیلابی ریلوں میں 3 بچوں سمیت 6 افراد پانی میں ڈوب جانے کے باعث جاں بحق ہوئے۔
بلیلی، ہنہ اوڑک، چشمہ اچوزئی اور مشرقی بائی پاس پر ہونے والے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔ مستونگ کے علاقے دشت میں ڈوبنے والے شاہ زین نامی نوجوان کی لاش بھی اسپتال منتقل کردی گئی۔