اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس

359
bail application

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پرعمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کردیا گیا۔

 رجسٹرارآفس اسلام آباد ہائی کورٹ سے جاری شوکازنوٹس تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ پربھجوایا گیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اوردھمکی آمیز تقریرکی۔ عمران خان نے تقریراس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت تھا۔

عدالت کے شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے توہین اوردھمکی آمیز تقریر من پسند فیصلہ لینے کے لیے کی، عمران خان نے تقریرکے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے شوکاز نوٹس کے مطابق عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دے کرکریمنل اور جوڈیشل توہین کی۔ 31 اگست کو پیش ہوکر بتائیں کیوں نا آپ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔