وزارت اطلاعات اور اس کے ذیلی اداروں کے ملازمین و افسران نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں رضاکارانہ طور پر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی اپیل پر حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کیلئے قائم فلڈ ریلیف فنڈ میں وزارت اطلاعات اور ذیلی اداروں کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملامین اپنی ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر جمع کروائیں گے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے تمام افسران کا اپنی 7 دن کی تنخواہ پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات اور اس کے ذیلی اداروں کے ملازمین اس مشکل وقت میں حکومت اور متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزارت کے تمام ملازمین و افسران نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور سیلاب زدگان کی مدد کیلئے وزیراعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات کی اپیلوں پر امدادی رقم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کیا۔