اسد عمر کو بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ضمانت مل گئی

266

اسلام آباد: تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری مل گئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سیشن عدالت  میں پی ٹی آئی رہنما نے ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی تھی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ دفعہ144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ میں پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں ۔ ضمانت منظور کی جائے۔ خدشہ ہے کہ مجھے سوسائٹی میں تضحیک کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔