لیہ میں چوک اعظم کے قریب انسداد پولیو مہم کے دوران خاتون پولیو ورکر کو کتے نے کاٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیو ورکر بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ آوارہ کتے نے اس پر حملہ کیا۔زخمی پولیو ہیلتھ ورکرر کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے گھر منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب لیہ کی ضلعی انتظامیہ کے پاس آوارہ کتوں کو مارنے والی دوا کے نہ ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔
میونسپل کمیٹی کا اس متعلق کہنا ہے کہ متعدد بار انتظامیہ کو درخواستیں دی ہیں تاہم دوا فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔