عمران خان سمیت 17 پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ

342

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے، مقدمے میں تحریک انصاف کے 17 رہنماﺅں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں مراد سعید، فواد چوہدری ، فیصل جاوید، اسدعمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان سمیت شیخ رشید بھی نامزدکیے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ، عمران خان کی ایما پر پی ٹی آئی رہنماں اور تقریبا 1 ہزار افراد نے سڑک بلاک کی، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماﺅں نے لاﺅڈ اسپیکرکا بھی استعمال کیا۔

عمران خان کے خلاف مقدمہ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔