ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ: پاک بھارت ٹیموں کا فائنل دیکھنا خواہش ہے، شین واٹسن

303

  سڈنی: سابق آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں اگر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آتیں تو مجھے حیرت ہوگی۔

ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کی خواہش ہے، مجھے حیرت ہوگی اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آئیں تو۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل میں آپ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو کبھی باہر نہیں رکھ سکتے، دونوں ٹیموں کے پاس میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں۔

 تاہم ٹاپ ٹو رینکنگ ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں روایتی حریفوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی میزبانی کرنی ہے جس میں فتح قومی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کھیلنے کا دعویدار بناسکتی ہے۔