اماراتی سفیر اور نائب سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

247

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے اماراتی سفیر اور نائب سفیر نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور نائب سفیر راشد علی جاتی امرا رائیونڈ پہنچے، جہاں  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔

اماراتی سفیر نے مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں لیگی رہنماپرویز رشید بھی موجود تھے۔