اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں کامیاب جلسے پر موجودہ حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں،موجودہ حکومت نے عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی جعلی ایف آئی آر درج کردی، اس ایف آئی آر کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے، عدالت نے جیل انتطامیہ کی جانب سے شہبازگل پر کئے گئے تشدد کی تصدیق کردی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں کامیاب جلسے پر موجودہ حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، موجودہ حکومت نے عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی جعلی ایف آئی آر درج کردی ، مقدمہ یہ ہے کہ عمران خان نے آئی جی ، ڈی آئی جی اور مجسٹریٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا کہا ہے کہ اس سے قبل رانا ثناء اللہ، عطاء تارڑ اور مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپکے بچوں کو نہیں چھوڑیں گے ، اس پر انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی ، جب سے الیکٹرانک میڈیا لانچ ہوا ملکی تاریخ میں اتنا بڑا سینسر شپ میڈیا کے خلاف کسی حکومت نہیںکیا ۔
انہوں نے کہا عملی طور پر بدترین مارشل لاء پر بھی ایسا نہیں ہوا جواب ہورہا ہے ، اسی ضمن میں ایف آئی آر درج کی گئی ،آج عدالت نے اس میں ضمانت دی ہے ، اس ایف آئی آر کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے ۔
ان کاکہنا تھا کہ عدالت نے جیل انتطامیہ کی جانب سے شہبازگل پر کئے گئے تشدد کی تصدیق کردی ،جس طرح ملک کے دیگر شہروں سے لوگ باہر نکلے امید ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور پیپلزپارٹی کی جماعت کو ٹیسٹر مل گیاہوگا ۔ جس طرح وہ حرکات کررہے ہیں ، اس سے وہ عوام کے ردعمل دیکھ لیں گے ، گزشتہ رات جمیل فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا ، سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو اٹھایا جارہا ہے ، ٹی وی چینلزکو بند کردیا گیا ۔ جب سے پیمرا کا نیا سیٹ چلا کر ملک میں مکمل طور پر تباہی پھر گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے پر پابندی لگائی گئی ،ملک میں بدترین آمریت اقلیتی حکومت ہے ، صرف ڈنڈے کے زورپر اقلیتی حکومت قائم کی جارہی ہے ، اس کا کوئی ا خلاقی جواز نہیں ، عوام میںجوش وخروش نظر آیا ،10ستمبر سے پہلے یہ سلسلہ ختم ہوجائے گا ، ملک کا اقتدار عوام کو واپس مل جائے گا ۔