سی پیک کے تحت مزید گرین پراجیکٹس جاری ہیں، چینی سفیر

279
green projects

 پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سبز توانائی میں تعاون کو فروغ دیا ہے، سی پیک کے تحت 300 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے  ونڈ پاور کے پانچ منصوبے مکمل ہو چکے، 300 میگا واٹ کا ایک اور شمسی توانائی کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، سی پیک کے تحت مزید گرین پراجیکٹس جاری ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے نونگ ورنگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان میں اعلیٰ معیار کی سبز اور پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور یہ ملک میں پائیدار اور سبز ترقی کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے مزید تعاون پر زور دے گا۔

پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کاکہنا تھا کہ چین اور پاکستان نے سبز توانائی میں تعاون کو فروغ دیا ہے۔ نونگ نے کہاکہ سی پیک کے تحت 300 میگاواٹ کی کل صلاحیت کے ساتھ ونڈ پاور کے پانچ منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور 300 میگا واٹ کا ایک اور شمسی توانائی کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے۔ نونگ رونگ نے انکشاف کیا کہ سی پیک کے تحت مزید گرین پراجیکٹس جاری ہیں،کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ کامیابی کے ساتھ کمرشل آپریشنز میں داخل ہو چکا ہے اور ایس کے جیسے بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس آگے بڑھ رہے ہیں۔