معیشت کو ریڈ زون سے نکالنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ،احسن اقبال

265
economy

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لئے کامیاب منصوبہ اور گیم چینجر ہے،سی پیک کے تحت توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں چین نے مدد کرکے آئرن برادر ہونے کا ثبوت دیا،معیشت کو ریڈ زون سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب معاشی بحالی پر کام کررہے ہیں،کہ سی پیک کے تحت توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں چین نے مدد کرکے آئرن برادر ہونے کا ثبوت دیا۔سی پیک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے کامیاب اور گیم چینجر منصوبہ ہے، پاکستان نے 2014 میں سی پیک کے تحت 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو ممکن کرکے دنیا کو حیران کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں 18سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی،دہشت گردی عروج پر تھی، کوئی سرمایہ کار پاکستان نہیں آنا چاہتا تھا تب چین نے اپنے سرمایہ کاروں کو یہاں بھیج کر دوست ہونے کا ثبوت دیا۔ چینی صدر کے دورے کے موقع پر 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے بارے میں دنیا کی رائے بدل گئی اور اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آء جس سے توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملی۔