روسی صدر کا خواتین کو 10بچے پیدا کرنے کیلئے خطیر رقم دینے کا اعلان

695

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی خواتین کو10یا اس سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے لیے  بہت بڑی رقم دینے کی پیشکش کر دی ہے ۔

روسی سیاست اور سلامتی کے ماہر ڈاکٹر جینی میتھرز نے روسی انعامی اسکیم جسے مدر ہیروئن کا نام دیا گیا ہے بارے میں کہا کہ پوٹن کے اس اقدام سے روس کی کم ہوتی ہوئی آبادی دوبارہ بڑھنے شروع ہو جائے گی تاکہ ملک کی آباد ی کو دوبارہ بڑھایا جا سکے جو کووِڈ 19وبائی امراض اور روس یوکرین جنگ کے باعث بحران پیدا ہوا تھا اس اقدام کے تحت 10بچوں کو جنم دینے والی مائوں کو پرورش کے لیے 13ہزار 500 سو پائونڈ فی بچہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کا اعلان روس میں حالیہ سال رونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزرپورٹ ہونے اور یوکرین کے ساتھ جنگ میںقریبا50 ہزار روس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا تاکہ یہ خلاء  پر کیاجا سکے۔

ڈاکٹر میتھرز نے کہا کہ پیوٹن کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے خاندان بڑے ہوتے ہیں وہ زیادہ محب وطن ہوتے ہیںڈاکٹر میتھرز نے کہا کہ سوویت دور کا ایک ایوارڈ ان خواتین کے لیے ہے جن کے دس یا اس سے زیادہ بچے ہیں اسے مدر ہیروئن کہا جاتا ہے کیونکہ یہ خواتین روس کی آبادیاتی بحران کو بحال کرنے کی کوشش ہے جو یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہو گیا ہے ۔