اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد پاک فوج کے خلاف مہم پاکستان تحریک انصاف اور بھارت کا مشترکہ پروجیکٹ تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ادارے شہدا کیخلاف پروپیگنڈا مہم میں ملوث افراد کیخلاف حرکت میں ہیں،تفتیش آخری مرحلے میں پہنچ گئی، نتائج جلد سامنے آئیں گے، آرمی چیف کے عہدے پر تقرری معاملہ پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر ابھی کوئی کاروائی نہیں ہورہی،سیاستدانوں کو قومی معاملات پر مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئے، ٹی ٹی پی کی موجودگی سے متعلق دوبارہ ریوائیول کی کوئی بات نہیں ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب سے فارن فنڈنگ کا نتیجہ سامنے آیا ہے کہ عمران نے خیرات کا پیسہ کیسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا ،شوکت خانم کا نام استعمال کرکے فنڈز اکٹھے کئے،ہزاروں انٹرئز سامنے آئیں، جن سے بچنے کے لئے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے،اس پارٹی اور اس کے لیڈرز نے سنگدل حرکتیں کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس قسم کی حدود سے باہر گفتگو کبھی کسی سیاسی جماعت نے نہیں کی، انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کا ایک سانحہ ہوا، لسبیلہ کے المناک واقعہ پر پوری قوم غمزدہ ہے،پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم جن کو انڈین حمایت حاصل تھی ان سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی گئی۔