بابائے اردو مولوی عبدالحق کی  یوم وفات انتہائی عقیدت سے منایا گیا

685

کراچی ( رپورٹ : حماد حسین) وفاقی جامعہ اردو میں منعقدہ تقریب میں اساتذہ غیر تدریسی ملازمین سمیت انجمن ترقی اردو کے نمائندوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اے کیوں خلیل رجسٹرار ڈاکٹر زرینہ علی ڈین اف  ارٹس ڈین اف سائنس سمیت انجمن اساتذہ کے نمائندوں نے بابائے اردو کے مزار پر حاضری دی۔

عبدلحق کیپمس میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے کیو خلیل کا کہنا تھا جامعہ اردو مولوی عبد الحق کا خواب تھا جہاں اردو کی ترقی اور ترویج کے لئے کوشاں ہیں اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر عطا نے کینڈا سے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ جامعہ کی ترقی کے لئے پیشہ ورانہ کوششوں سے ہم بابائے اردو کے مشن کو پائے تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن ترقی اردو کے صدر جناب واجد جواد، رجسٹرار ڈاکٹر زرینہ علی ، ڈین آف ارٹس ڈاکٹر ضیاالدین، انجمن استاذہ عبد الحق کے صدر ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر رضوانہ جبین  اور دیگر مقررین نے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی برسی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔