لاہور میں شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق

477

  لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں شوہر کے تشدد سے بیوی زندگی کی بازی ہار گئی۔

 لاہور کے علاقے مانگا منڈی کی رہائشی 5 بچوں کی ماں رابعہ اور اس کے شوہر بابر کے درمیان غربت اور دیگر معاملات کی وجہ سے اکثر ناچاقی رہتی تھی، اکثر اوقات جھگڑا بڑھ کر تشدد کی شکل اختیار کرلیتا تھا۔

اتوار کے روز بابر اپنی بیوی کو زخمی حالت میں جناح اسپتال لایا، رابعہ دوران علاج دم توڑ گئی جب کہ اس کا شوہر اس سے قبل ہی فرار ہوگیا۔

 طبی عملے کا کہنا ہے کہ رابعہ کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشان ہیں، تشدد ہی اس کی موت کی وجہ بنا ہے، لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم ہوگا جس کے بعد موت کی حتمی وجوہات بتائی جاسکیں گی۔

دوسری جانب پولیس نے بابر کے خلاف مقدمہ اپنی بیوی کے قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے جلد ہی ملزم قانون کے کٹہرے میں ہوگا۔