شوگر ملز مالکان نے سرپلس چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

320

اسلام آباد:شوگر ملز مالکان نے سرپلس چینی برآمد کرنیکی اجازت مانگ لی۔

یہ مطالبہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کیا گیا ہے ۔خط چیئرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن چوہدری ذکاء اشرف کی جانب سے لکھا گیا ہے ۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز مالکان کو سرپلس چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے ۔ یہ پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کا بہترین موقع ہے۔

وزیراعظم فوری مداخلت کرکے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کریں۔پاکستان میں چینی کی کھپت 6 ملین میٹرک ٹن ہے، اس وقت 2 ملین میٹرک ٹن چینی اضافی ہے۔

شوگر ملوں کے پاس اب بھی 3 ملین میٹرک ٹن اضافی چینی دستیاب ہے۔، خط میں کہاگیا ہے کہ نومبر 2022 تک نیا کرشنگ سیزن شروع ہونے پر بھی 1.2 ملین میٹرک ٹن چینی اضافی موجود ہوگی۔حکومت کو بارہا درخواست کر چکے ہیں کہ چینی کے اضافی ذخائر شوگر ملز کے لیے مالی بحران پیدا کرتے ہیں۔

چینی کے اضافی ذخائر سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے معاملات پر بھی اثر پڑتا ہے۔