پاکستانی معروف کرکٹر شعیب اختر نے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے اپنی سالگرہ کے موقع پر بچیوں کی تعلیم کی حمایت پر فخر کا اظہار کیا کہتے ہیں قوم کے خوشحال مستقبل کے لیے اپنی بیٹیوں کا ساتھ دیں
معروف کرکٹر شعیب اختر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ٹوئیٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج اپنی سالگرہ کے موقع پر مجھے بچیوں کی تعلیم کی حمایت کرنے پر فخر ہے میں تمام والدین خصوصاً باپوں کو پیغام دے رہا ہوں کہ
وہ تبدیلی کے علمبردار بنیں اور اپنی قوم کے خوشحال مستقبل کے لیے اپنی بیٹیوں کو سپورٹ کریں۔۔ شعیب اختر اس وقت آسٹریلیا میں گھٹنے کی کامیاب سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں