ایلیٹ نیٹ بال اکیڈمی نے ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی خواتین نیٹ بال میچ 2022 جیت لیا۔

235

 

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے آج ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی ویمن نیٹ بال میچ 2022 کا انعقاد کیا جو کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے  کوچنگ سنٹر کراچی میں منعقد ہوا۔

پی این ایف ایلیٹ نیٹ بال اکیڈمی نے یہ میچ جیت کر کراچی نیٹ بال اکیڈمی کو 17-12 گول سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ میچ کے آغاز سے قبل تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ پیش کیا گیا جس کے بعد پاکستانی پرچم کا خوبصورت کیک کاٹا گیا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے کھلاڑیوں/ٹیموں میں ٹرافیاں، اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر پی این ایف کے سیکرٹری سید گوہر رضا، اے ایس جی پی این ایف محمد ریاض، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے قائم مقام ڈائریکٹر محمد حفیظ، انوار احمد، ارباز ملک، اریب حسین، نزاکت خان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔