چین  دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والا ملک

285
smartphone

برلن: چین  دنیا میں سب سے زیادہ  اسمارٹ فونز استعمال کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز صارفین چین میں موجود ہیں جن کی تعدار 95کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔

جرمنی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بھارت 49کروڑ سے زائد اسمارٹ فونز صارفین کے ساتھ دوسرے جبکہ تقریبا 27کروڑ 40لاکھ صارفین کے ساتھ امریکا کا تیسرا نمبر ہے،اس کے علاوہ انڈونیشیا چوتھے، برازیل پانچویں، روس چھٹے، جاپان ساتویں، میکسیکو آٹھویں، ویتنام نویں اور جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

جاری کردہ اعداد وشمار میں پاکستان کا اس فہرست میں 16واں نمبر ہے،کمپنی کے مطابق پاکستان میں 4کروڑ 70لاکھ سے زیادہ اسمارٹ فونز صارفین ہیں،جرمن کمپنی کا کہناتھا کہ  2007میں ایپل کی جانب سے پہلا آئی فون متعارف کرائے جانے کے بعد اسمارٹ فونز کے استعمال میں اضافہ ہوا۔