مسئلہ بلوچستان کے حل کیلئے سیاسی قیادت کی چینی سفیر سے ملاقات

407

اسلام آ باد:  چین  کے سفیر نونگ رونگ سے جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے گوادر سمیت بلوچستان کے مسائل کو  چین کے سفیر کے سامنے اجاگر کیا اور بتایا کہ

بلوچستان کی ترقی کیلئے سی پیک کا مکمل ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہچین  اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہوگا، بلوچستان میں سرمایہ کاری کرے جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

ملاقات میں سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، قاسم سوری، ایم پی اے ثنا بلوچ، ملک عنایت اللہ کانسی سمیت دیگر شامل تھے۔