بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، پرویز الٰہی

220

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سارہ احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکا کردار خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو سپورٹ کریں گے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب کے ہر ضلع تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد اوران سے بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی وقت کا تقاضا ہے-اسکے علاوہ سارہ احمد نے بچوں سے بھیک منگوانے اور تشدد کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔