اسلام آباد میں وٹرسائیکل دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں دو موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے بعد ایک موٹر سائیکل دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
موٹر سائیکل سواروں کے پاس ڈیٹونیٹرز اوربارودی سامان تھا جس کے باعث دھماکا ہوا۔
موٹر سائیکل سوار کے مطابق وہ پتھر توڑنے والا بارودی مواد لے کر جا رہا تھا۔
پولیس نے موٹرسائیکلیں قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔