فارن ایجنٹ اور فارن ایڈد پارٹی کے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں، مریم اورنگزیب

270

اسلام آ باد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا  ہے کہ تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈد پارٹی ڈکلئیر ہو گئی ہے، فارن ایجنٹ اور فارن ایڈد پارٹی کے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں۔

 تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پہ ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002 کے تحت فارن ایڈد پارٹی ڈکلئیر ہو گئی ہے، اور فارن ایجنٹ اور فارن ایڈد پارٹی کے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا، 8 سال میں 11 بار اسلاآباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا، 9 وکیل بدلے، 50 مرتبہ سماعت کو ملتوی کرایا اور 11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں، آج جو باتیں میڈیا پر آکر کررہے ہیں وہی باتیں 8 سال میں الیکشن کمیشن میں جاکر کرتے۔

 وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کو رانا ثنا اللہ کا خوف ہی تھا تو 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا، رانا ثنا اللہ کے خوف سے ہی 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے ۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے اب قانون کے مطابق عمل درآمد پو رہا ہے، 8 سال میں ایک روپے اور ایک اکانٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے، اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ ، فراڈ اور تماشہ ختم ہوچکا ہے۔