حکومتی اتحاد  الیکشن کروانے کے قابل نہیں،شیخ رشید

359

اسلام آ باد: عوامی مسلم لیگ  کے سر برا ہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد  الیکشن کروانے کے قابل نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ  بیان میں  شیخ رشید نے  کہا  کہ حکومتی اتحاد نہ عوام میں جانے، نہ الیکشن کرانے اور نہ مسائل حل کرنے کے قابل ہے،پارٹیوں نے عمران خان اور اسکی پارٹی کو حدف بنایا ہوا ہے،100پریس کانفرنسوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا بھونڈا فیصلہ سپریم کورٹ میں جانے کے ساتھ ہی نیست ونابود اور دفن ہو جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد نے ملکی و عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے گرفتاریوں،مقدمات،عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل کرانے پر زور دیا ہوا ہے، جس سے سیاست میں مزید انتشار اور خلفشار بڑھے گا۔

 شیخ رشید نے مزید کہا کہ فضل الرحمن اور نوازشریف بھی انتقامی سیاست کی آگ پر پیٹرول ڈال رہے ہیں جبکہ پی پی پی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔