ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

335

راولپنڈی: ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی آبائی علاقوں میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ،فوجی افسران کی نماز جنازہ میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز نمازہ ادا کی، اس موقع پر گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی، وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزرا اور دیگر اہم و عسکری شخصیات کے علاوہ عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں فوجی افسران کے اہل خانہ سے ملاقات کی، علاوہ ازیں آرمی چیف زیارت میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل لیئق بیگ مرزا شہید کے اہل خانہ سے بھی ملے۔

شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیر خالد کے جسد خاکی راولپنڈی منتقل کردیے گئے جہاں شہید لیفیٹننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ شام ساڑھے 5 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

شہید میجر جنرل امجد حنیف اور بریگیڈیئرخالد کی نماز جنازہ بھی شام ساڑھے 5 بجے راولپنڈی میں ادا کی جائے گی جب کہ شہداء کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ ہوگی۔