فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا، شیخ رشید

613

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس دفن اور فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلاگیا۔

بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔اب اتحادی بے شک میڈیا میڈیا کھیلیں،نوازشریف کے کیس اور فارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔

ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جوآئی ایم ایف سے قرضہ بھی نہ لے سکے ان کی خاک کارکردگی ہے۔ پانی اور مہنگائی کے سیلاب کے بعد ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگئی۔