عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور ہے، بلاول زرداری

287

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور قرار دے دیا ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں اور کرپشن کے خلاف ان کا بیانیہ جھوٹا نکلا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کا بیانیہ جھوٹا نکلا۔ پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے والے عمران خان آج قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ غیرملکیوں سے فنڈز لے کر غیرملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی، جس کا پردہ اب چاک ہوچکاہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکیے مگر وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے، جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی، غیر ملکیوں سے فنڈز لے کر غیر ملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ چاک ہوچکا۔