اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

406
disqualification

لاہور: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت اسحاق ڈار کو بطور سینیٹر نااہل قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کو اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے درخواست دی، چیئرمین سینٹ نے فیصلہ نہیں کیا جس پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا۔الیکشن کمیشن کو بار بار یاد ہانی کرائی گئی مگر اس پر فیصلہ نہیں ہوا،عطا الحق قاسمی کیس میں اسحاق ڈارنے 4کروڑ ادا کرنے تھے جو نہیں کیے۔استدعا ہے عدالت اسحاق ڈار کو بطور سینیٹر نااہل قرار دے۔

یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔جس میں کہا گیا عطا ءالحق قاسمی کیس میں عدالت اسحاق ڈارکو ڈیفالٹرقرار دے چکی ہے۔