لندن : انگلینڈ کی سائیکلسٹ اور اولمپک سائیکلنگ چیمپئن لورا کینی نے کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے ٹریک سائیکلنگ سکریچ 10 کلومیٹر ریس مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔
ریس میں نیوزی لینڈ کی سائیکلسٹ مائیکلا ڈرمنڈ نے چاندی جبکہ کینیڈین سائیکلسٹ میگی کولزلائسٹر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔لندن میں لی ویلی ویلو پارک ٹریک پر ٹریک سائیکلنگ سکریچ کے 10 کلومیٹر ریس میں انگلینڈ کی لورا کینی نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا
اسی ٹریک پر دس سال قبل لورا کینی نے اپنے ملک کے لئے دو اولمپک سائیکلنگ گولڈ میڈلز حاصل کئے تھے۔ 30 سالہ لورا کینی نے گزشتہ سال اسقاط حمل اور رواں سال ایکٹوپک حمل کا شکار تھی
اس کے باوجود کینی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں انگلینڈ کے لیے سائیکلنگ کا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ٹریک سائیکلنگ سکریچ ریس میں نیوزی لینڈ کی سائیکلسٹ مائیکلا ڈرمنڈ نے چاندی جبکہ کینیڈین سائیکلسٹ میگی کولزلائسٹر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔