اسلام آ باد: عوامی مسلم لیگ کے سراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر کے گرنے پر پوری قوم افسردہ ہے جس میں پاکستان کے 6 عظیم سپوت سوار تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد اور بریگیڈیئر خالد سمیت تمام افراد کے لیے قوم دعاگو ہے۔
پاکستان آرمی کےہیلی کاپٹر کے گرنے پر ساری قوم افسردہ ہے جس میں پاکستان کے 6 عظیم سپوت سوار تھے۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،میجر جنرل امجد اور برگیڈیئر خالد سمیت تمام افراد کے لیے قوم دعاگو ہے۔وہ بلوچستان کے غریب سیلاب زدگان کی جان و مال بچانے کے مشن پر تھے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 2, 2022
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی کے افسران بلوچستان کے غریب سیلاب زدگان کی جان و مال بچانے کے مشن پر تھے۔