برمنگھم: برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی خواتین ٹیم 18 اوورز میں 99 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس طرح حریف ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں سو رنز کا ہدف ملا۔
Pakistan finish their innings at 99 in the allotted 18 overs 🎯
Muneeba Ali top-scores with 32 (30) 🏏#B2022 | #BackOurGirls pic.twitter.com/tk1MSXKnax
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 31, 2022
قومی خواتین ٹیم کی منیبہ علی 32 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں اورعالیہ ریاض 18، کپتان بسمہ معروف 17، ارم جاوید صفر، عمیمہ سہیل 10، فاطمہ ثناء 8، ڈیانا بیگ صفر، عائشہ نسیم 10، طوبیٰ حسن ایک اور کائنات امتیاز 2 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئیںکوئی بھی کھلاڑی بھارتی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا۔بھارت کی سنیہ رانا اور رادھا یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
India beat Pakistan by eight wickets
More details: https://t.co/DkZdIzpxRS#BackOurGirls
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 31, 2022
جواب میں بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے 100 رنز کا ہدف 11.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہے۔بھارت کی جانب سے اوپنگ بلے باز سمتری مندھانہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بھارت نے پاکستان کو ہرا کر 2 قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔
قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 3 اگست کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔