برازیل اور اسپین میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت

454

برازیلیا ،میڈرڈ: برازیل اور سپین میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق منکی پاکس میں مبتلا برازیل سے تعلق رکھنے والا 41 سالہ شخص ہلاک ہوگیا

جبکہ اس کے بعد ہلاکت کی خبر سپین سے سامنے آئی  ۔برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ منکی پاکس سے ہلاک ہونے والے مریض کی قوت مدافعت کمزور تھی اور وہ پہلے بھی دیگر بیماریوں میں مبتلا تھا۔

رپورٹ کے مطابق برازیل میں منکی پاکس کے اب تک ایک ہزار 66 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور 513 مشتبہ کیسز ہیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز میں 98 فیصد مریض مرد ہیں۔علاوہ ازیں سپین کی وزارت صحت نے بھی منکی پاکس وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اسپین کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں اس وقت منکی پاکس کے 3 ہزار 750 کیسز کی اطلاعات ہیں جن میں سے 120 افراد  ہسپتا ل میں زیر علاج ہیں اور ایک کی ہلاکت ہوئی ہے۔