لاہور ہائیکورٹ: وکلا دفاتر کے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار

280

لاہور: ہائیکورٹ نے وکلا دفاتر کے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کی وصولی کالعدم قرار دے دی.

عدالت نے لاہور بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر 3صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا کہ وکلا دفاتر سے سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا.

وکلا ریٹیلر کی تعریف میں نہیں آتے لہذا وکلا دفاترکے جولائی کے بجلی بلوں سے سیلز ٹیکس ختم کیا جائے.

عدالت نے کہا کہ ریٹیلر ایسا فرد ہوتا ہے جو اشیا عوام کو فروخت کرتا ہے مگر وکلا کلائنٹس کو قانونی خدمات دیتے ہیں اور اس میں اشیا کی فراہمی ملوث نہیں.

 عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ سیلز ٹیکس ختم کروانے کے لیے وکلا مخصوص معلومات کمشنر ان لینڈ ریونیو کو دیں، کمشنر ان لینڈ ریونیو وکلا کی معلومات کی موقع پر جا کر تصدیق کرنے کا مجاز ہوگا.

عدالت نے حکم دیا کہ وکلا دفاتر کے بجلی کے بلوں سے وصول سیلز ٹیکس قانون کے مطابق واپس کیا جائے.